ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیجس ایکسپریس ہوئی لیٹ،آئی آر سی ٹی سی مسافروں کو دے گی 1.62 لاکھ روپے کا جرمانہ

تیجس ایکسپریس ہوئی لیٹ،آئی آر سی ٹی سی مسافروں کو دے گی 1.62 لاکھ روپے کا جرمانہ

Mon, 21 Oct 2019 20:01:34    S.O. News Service

نئی دہلی،21/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) انیس اکتوبر کو دہلی-لکھنؤ تیجس ایکسپریس کے تین گھنٹے سے بھی زیادہ تاخیر سے چلنے کے معاملے میں آئی آر سی ٹی سی 950 مسافروں کو 1.62 لاکھ روپے کا جرمانہ دے گا۔بھارتی ریلوے کی تاریخ میں ٹرین کے تاخیر سے چلنے پر معاوضہ دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے حکام نے پیر کو یہ معلومات دی۔دہلی لکھنؤ تیجس ایکسپریس لکھنؤ سے روانہ ہونے کا وقت صبح 6.10 بجے کا تھا، لیکن یہ وہاں سے 9.55 پرروانہ ہوئی اور دہلی پہنچنے کے اپنے مقررہ وقت دوپہر بعد 12.25 بجے کے بجائے دوپہر بعد 3.40 بجے قومی دارالحکومت پہنچی۔اسی طرح دہلی سے لکھنؤ روانہ ہونے کا اس کا وقت دوپہر بعد 3.35 بجے کا تھا، لیکن یہ یہاں سے شام 5.30 بجے روانہ ہوئی۔تیجس ایکسپریس لکھنؤ اپنے مقررہ وقت رات 10.05 بجے کے بجائے رات 11.30 بجے پہنچی۔اس سلسلے میں ایک افسر نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی کے لئے 450 مسافر تھے جن میں سے ہر ایک کو 250 روپے معاوضہ دیا جائے گا۔وہیں دہلی سے لکھنؤ کے 500 مسافر تھے جنہیں فی مسافر100 روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ افسر نے بتایا کہ ہر مسافر یہ معاوضہ انشورنس کے لنک کے ذریعے حاصل کر سکتا ہے۔یہ لنک تیجس ایکسپریس کے ہر ٹکٹ پر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانپور کے قریب ایک ٹرین کی پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی تھی۔


Share: